13 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلجنس منسٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مزید عناصر کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

ابنا: اس منسٹری کے بیان میں آيا ہے کہ ایران کے شہید ایٹمی سائنس دانوں مصطفی احمدی روشن، مسعود علی محمدی اور مجید شہریاری نیز رضا قشقائي کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مزید عناصر کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ یا درہے مصطفی احمدی روشن اور رضا قشقائي گيارہ جنوری کو دہشتگردوں کے ہاتھوں تہران میں شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل صہیونی ریاست کے آلہ کاروں نے ایٹمی سائنس دانوں مسعود علی محمدی، مجید شہریاری، اور داریوش رضائي نژاد کو شہید کردیا تھا۔یاد رہے

مسعود علی محمد کے قاتل مجید جمالی فشی کو ایک ماہ قبل پھانسی پرلٹکادیا گيا تھا۔

صہیونی ریاست اور امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعض امیدواروں نے کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کا واحد راستہ اس کے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہے۔........ /169