11 جون 2012 - 19:30

پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد كی اسلامی يونيورسٹی نے جنوری ۲۰۱۳ء میں "ترجمہ قرآن كريم" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔

ابنا: بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی سے وابستہ عربی زبان كی فيكلٹی ، اسلامی تحقيقاتی سينٹر اور بين الاقوامی اقبال انسٹی ٹيوٹ برائے تحقيق و گفتگو "IRD" كی جانب سے "برصغير میں قرآنی ترجمے كی مشكلات" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی جائے گی۔

واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران ، برصغير میں قرآنی تراجم كی مختصر تاريخ ، برصغير كی معروف زبانوں میں جملہ ؛ اردو ، فارسی اور انگلش میں قرآنی تراجم كا نقد اور تجليل ، ترجمے میں اسلامی مذاہب كی تاثير ، تراجم كے حوالے سے مختلف نظريات اور قرآنی تراجم میں ان كی تاثير ، قرآن كا ناقابل ترجمہ ہونا اور ان جيسے ديگر موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی۔ ....... /169