ابنا: صہیونی طیارے عراق کے کردستان سے ہوتے ہوئے شام کی حکومت کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار پہنچارہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے ہتھیار قطر کی مالی امداد سے شام کے دہشتگردوں کو پہنچائے جارہے ہیں اور کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے صہیونی ریاست کو یہ سہولت دی ہے۔
ادھر صیہونی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہےکہ صہیونی ڈاکٹر ترکی پہنچ کر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کا علاج کررہے ہیں۔
صہیونی پارلیمنٹ کے رکن ایوب قرا نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ڈاکٹروں کی ٹیم شام سے ملحقہ ترکی کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کا علاج کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم اردن کے راستے شام بھیجی جائے گي۔
اس سے قبل معتبرذرائع نے اطلاع دی تھی کہ صیہونی حکومت کے فوجی ماہرین ترکی میں موجود ہیں جو شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔
یاد رہے شام میں امریکہ مغربی ممالک، سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ شام کے خلاف عالمی سازشیں اس وجہ سے جاری ہیں کہ شام صہیونی ریاست کے خلاف جاری محاذ کا ایک حصہ ہے۔
........
/169