9 جون 2012 - 19:30

پاکستان کی سینیٹ کے رکن ظفر علی شاہ نے مغرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں شفاف ہیں اور دنیا کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔

پاکستان کی اس کہنہ مشق سیاسی شخصیت نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی میں توسیع لانا ایران کا مسلم حق ہے اور پاکستان کی مسلمان قوم بھی اس حق کی حمایت کرتی رہے گي۔

پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے سینئررکن ظفر علی شاہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی بغیر کسی جواز کے ایران کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کررہے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کو بلا وقفہ اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ایران کا قانونی حق ہے اور مغرب کو ایران کا یہ حق تسلیم کرتےہوئے اپنے دشمنانہ موقف سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی مسلمانوں کے درمیاں تفرفہ پھیلانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے اھداف میں خدا کے فضل و کرم سے کامیاب ہوجائے گا۔
.......

/169