8 جون 2012 - 19:30

واشنگٹن… ايک امريکي اخبار کا کہنا ہے کہ اوباما انتظاميہ نے پاکستان ميں ڈرون حملوں بڑھانے کي منظوري دے دي ہے.

اخبار نے لکھا ہے کہ حاليہ دنوں ميں اوباما انتظاميہ کي پاکستاني اقدامات کے بارے ميں مايوسي بڑھ رہي ہے،کيونکہ خيال کيا جاتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ضروري اقدامات نہيں کر رہا ہے جس کے بعد گزشتہ ہفتوں ميں پاکستان پر جارحانہ ڈرون حملے بڑھ گئے ہيں.

اخبار نے امريکي وزير دفاع کے پاکستان کے بارے حاليہ بيانات کا بھي حوالہ ديا ،امريکي وزيرِ دفاع ليون پنيٹا نے حال ہي ميں پہلے بھارت اور پھر افغانستان کے دورے کے دوران پاکستان کو تنقيد کا نشانہ بنايا تھا.

ان کا کہناتھا کہ پاکستان ميں شدت پسندوں کي مبينہ محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے واشنگٹن کے صبر کا پيمانہ لبريز ہو رہا ہے. اخبار کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداري کي شکاگو کانفرنس ميں شرکت کے بعد سے سي آئي نے نے 8ڈرون حملے کئے. اس سے پہلے گزشتہ ساڑھے پانچ مہينوں ميں 14حملے ہوئے تھے.  .......

/169