5 جون 2012 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جانب سے کتاب "کشف الارتیاب فی اتباع محمد بن عبد الوہاب" کا نیا ایڈیشن ضروری تحقیق کے بعد شائع ہوگئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری حجت الاسلام عباس جعفری نے کتاب " کشف  الارتیاب فی اتباع محمد بن عبد الوہاب" کے نئے ایڈیشن کی اشاعت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا: فرقہ وہابیت، اس کے آراء اور کارکردگی کا شمار ان موضوعات میں ہوتا ہے جن شیعہ علماء اور تہذیبی، سیاسی اور اجتماعی شخصیات نے بے شمار کتابیں اور تحقیقات شائع کی ہیں جس کی ایک عمدہ مثال قابل احترام محقق علامہ سید محسن امین عاملی مرحوم  کی کتاب "کشف  الارتیاب فی اتباع محمد بن عبد الوہاب"  ہے۔

انہوں نے کہا: یہ کتاب اب تک کئی بار مختلف ناشروں کی جانب سے چھپ کر منصہ شہود پر آچکی ہےاور اب اس کا نیا ایڈیشن عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی طرف سے ضروری تحقیقات کے بعد علمی معاشرے سے لگاؤ رکھنے والے ملکی اور غیر ملکی  شائقین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

جعفری صاحب نے یاد دہانی کرائی: فرقہ وہابیت کے رہنما ابن تیمیہ سے محمد بن عبدالوہاب تک اور اس کے بعد سے لے کر اب تک بے شمار کتابیں شائع کرچکے ہیں جن میں شیعی عقائد و افکار کو یکسر طور پر رد کیا گیا ہے۔مقابلے میں شیعہ شخصیات اور رہنماؤں نے بھی مضبوط دلائل اور منطق سے کام لے کر شیعہ اثناء عشری کے حقیقی مذہب [جو خالص محمدی اسلام ہی ہے] کے اعتقادات کا دفاع کرتے ہوئے بے شمار کتب شائع کی ہیں۔ یہ کتاب وہابیوں کے منحرف اور گمراہ کن افکار کی مذمت کرنے والی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے۔

حجت الاسلام جعفری نے اس نکتے کی طرف کہ وہابیت کے افکار مضبوط استدلال اور منطق کے حامل نہیں ہیں، اشارہ کرتے ہوئے کہا: بے منطقی، سستی، غنڈہ گردی، توہین، تہمت، تضادات وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن سے فرقہ وہابیت  کے تمام تر بیانات، تحریریں اور کتب بھری پڑی ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں شیعہ بزرگوں نے قرآنی منطق، مسنتد، صحیح اور توہین و تضاد سے عاری روایات کے ذریعے شیعہ عقائد کو بیان کیا ہے۔ کتاب "کشف الارتیاب" ایسی ہی ایک کتاب کا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کتاب کی اچھی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے شورائے کتاب کے چھیالیسویں اجلاس میں اس کی تحقیق کا مشورہ اور منظوری دی گئی۔ جو جس کے 3000 نسخے اس وقت محققین اور عام شائقین کی دسترس میں ہیں۔.......

/169