31 مئی 2012 - 19:30

رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اعلی بریگيڈیر جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا ہےکہ تہران میں منعقدہ سکیوریٹی کانفرنس میں قومی، مقامی اور علاقائي نیز عالمی سطح پر سکیورٹی کی تعریفوں کا جائزہ لیا گيا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل یحی رحیم صفوی نے سکیورٹی کانفرنس کے آخری دن کہا کہ تمام مفکرین اور سکیورٹی کے ماہرین اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر قوم و ملک کے لئے پائدارامن و سلامتی قومی اسٹراٹیجی اور ہمہ گير ترقی تک پہنچنے کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شک پائدار امن و سلامتی سیاسی اقتصادی سماجی اور ثقافتی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت کی حامل ہے اور پائدار امن کی بنیادیں عوام سیاسی حکام اور سیاسی نظام کا ایک دوسرے سے راضی رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور عالمی سامراج ایران میں بیرونی سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے لیکن ایران کے سیاسی نظام کے استحکام اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر سے بیرونی سرمایہ کاری بالخصوص تیل اور گيس کےشعبوں میں بڑھتی جائے گي۔

بریگيڈیر جنرل صفوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف علاقائي سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مستحکم حکومت مانی جاتی ہے اور دیگر ملکوں کے لئے نمونہ عمل بن چکی ہے.

.......

/169