اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قومی جمہوری سوسائٹی آف بحرین کے سیکریٹری جنرل "فاضل عباس" منامہ سے العالم نیوز نیٹ ورک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: کہ البسیونی کی رپورٹ میں اس بات پر تاکید ہوئی تھی کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے حقوق پامال کرلئے ہیں جس کے بعد بین الاقوامی اداروں نے بھی ایسی ہی رپورٹیں شائع کردیں اور حال میں جنیوا میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھی بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی تصدیق کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ بحرین کی حکومت انسانی حقوق کی وسیع پامالیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا: آل خلیفہ کی حکومت بحرینی قوم کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے کسی قسم کی حیلے بہانے کی ضرورت بھی محسوس نہيں کرتی اور اپنے مظالم کو کسی سے چھپانے کو بھی ضروری نہيں سمجھتی بلکہ اعلانیہ اور پوری "نام نہاد مہذب دنیا کی انکھوں میں آنکھیں ڈآل کر" انسانیت کا مذاق اڑاتی ہے اور انسانیت کو زیرپا کچل دیتی ہے۔
انھوں نے کہا: آل خلیفہ کی حکومت عوام کو ہر روز زہریلی گیسوں کا نشانہ بناتی ہے، ان کو جنگی گولیوں کا نشانہ بناتی ہے اور سرکاری گماشتے لوگوں کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو گھروں کی چھتوں سے نیچے پھینکتے ہيں اور ان مظالم کی وجہ سے اب تک دسیوں بحرینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
انھوں نے حکومت بحرین کو بدعنوان قرار دیا اور کہا: بحرین کی معیشت حکومت کی غلط پالیسیوں، بدعنوانیوں اور بااثر افراد کی جانب سے صنعت و تجارت اور ملکی اراضی پر دست درازی کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہے؛ ملک میں بے روزگاری اور غربت کی اوسط شرح بہت اونچی ہے اور حکومت کو عمویم اور قومی اموال و املاک میں بدعنوانیوں اور کرپشن، چوری و بد دیانتی کا جوابدہ ہونا چاہئے۔
انھوں نے کہا: بحرین کی عدلیہ ایک آزاد، مستقل اور خودمختار ادارہ نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو تو سزا دی جاتی ہے لیکن عوام کے اموال کے چور، بدعنوان، ڈاکو اور تشدد و ٹارچر کے مرتکبین سزا سے بچ نکلتے ہیں۔
انھوں نے کہا: ہم منشور منامہ اور ولیعہد کی تجویز کی بنیاد پر حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ محض عالمی رائے عامہ کو ورغلانے کی غرض سے مذاکرات کا ورد کرتی نظر آتی ہے۔
انھوں نے کہا: جو حکومت اپنے ملک کو دوسرے ملکوں کی تحویل دینے کی سوچتی ہے اور سعودی عرب کے ساتھ بحرین کے الحاق کی کوشش کرتی ہے وہ مذاکرات کی میز پر کیونکر بیٹھ سکے گی؟
........
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
بحرین کی خبریںبحرین: انقلاب کرامت کی شمع نہیں بجھنے دیں گے