ابنا: فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی جارحین نے آج صبح غزہ کےخان یونس علاقے کے مشرقی محلوں پر گولہ باری کی ہے۔ صہیونیوں نے اسی طرح غرب اردن کے مختلف علاقوں پرحملے کرکے بہت سے فلسطینیون کو اغوا کرلیا ہے۔ صہیونی ریاست جنگ بندی کی مخالفت کرکے آئے دن فلسطینی علاقوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صہیونی ریاست کو انسانی حقوق کی پامالی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست وسیع پیمانے پر فلسطینیون کے حقوق پامال کرنے کی ذمہ دار ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صہیونی ریاست سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہےکہ نسل پرستانہ حائل دیوار کو گرادے کیونکہ اس سے دسیوں ہزار فلسطینیوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی کمیٹی کو انسانی حقوق کی صورتحال پر نگرانی کرنی چاہیے۔ انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم نے صہیونی ریاست سے یہ بھی کہا ہےکہ متعدد چیک پوسٹیں جو فلسطینیوں کی تلاشی کے لئے بنائی گئی ہیں ختم کردی جائيں۔ ......./169