ابنا: ايمنسٹي انٹر نيشنل کے مطابق پاکستاني سرزمين پر امريکي فوج کي خفيہ کاروائي، جس ميں القاعدہ کا سرغنہ اسامہ ہلاک ہوگيا تھا، امريکہ کي جانب سے انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي ہے- ايمنسٹي انٹر نيشنل نے امريکہ پر انساني حقوق کے حوالے عالمي قوانين سے لاپرواہي برتنے کا بھي الزام لگا يا ہے-
قبل ازيں ايک پاکستاني عدالت نے اسامہ بن لادن کے خفيہ ٹھکانے کے پتہ لگانے اور سي آئي اے کے لئے جاسوسي کرنے والے پاکستاني ڈاکٹر شکيل آفريدي کو ملک سے غداري کے الزام ميں تينتس سال قيد کي سزا سنائي تھي-
امريکي فوج نے مئي دوہزار گيارہ ميں شمال مغربي پاکستان کے شہر ايبٹ آباد ميں ايک خفيہ آپريشن کے دروان القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرديا تھا-
.......
/169