ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے معروف ادیب شبیہ الحسن کو لاہور شہر میں نشانہ بنایا، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے شبیہ الحسن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شبیہ الحسن شدید زخمی ہوگئے، شبیہ الحسن کو زخمی حالت میں سروس اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 گھنٹے سے زائد آپریشن جاری رہا مگر شہید شبیہ ابحسن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رات 3 بجے کے قریب شہید ہوگئے۔
شہید ڈاکٹر سید شبیہ الحسن ہاشمی معروف شاعر و مرثیہ نگار سید وحید الحسن ہاشمی کے فرزند تھے، شہید ڈاکٹر سید شبیہ الحسن ہاشمی خود بھی بہت اعلی درجے کے شاعر تھے، اہل ادب کا کہنا ہے کہ شہید ڈاکٹر سید شبیہ الحسن ہاشمی کی شہادت ملت تشیع کے حلقہ ادب کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
پورے ملک میں جاری کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شیعہ نسل کا سلسہ جاری ہے۔ اکثر دہشتگرد شیعہ ڈاکٹر، شیعہ بزنس مین،شیعہ وکیل، شیعہ سیاستدان، اور اب شیعہ ادیبوں کو فرقے کی بنیاد پر نشانہ بنا رہے ہے مگر سکیورٹی اداروں کے افسران عیش و عشرت کے نشے میں خاموش ہے۔
.....
/169