18 مئی 2012 - 19:30

محمد حسن خانی نے واضح كيا اسلامی بيداری كی وجہ سے بننے والی عوامی اسلام پسند اور آزاد حكومتوں كی وجہ سے خطے میں اسرائيلی پوزيشن كمزور ہوئی ہے۔

ابنا: امام صادق يونيورسٹی اور اسلامی ثقافت و روابط آگنائزيشن كے تعاون سے اسلامی بيداری اور مشرق وسطی میں ہونے والی تبديليوں كے موضوع پر ايك اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امام صادق يونيورسٹی كے سياسيات ڈيپارٹمنٹ كی علمی كمیٹی كے ركن محمد حسن خانی نے كہا اسلامی بيداری كی وجہ سے اسرائيلی كا مہم نقصان یہ ہوا كہ مصر جو مشرق وسطی میں سازش كا مركز تھا اب نہیں رہا ہے۔ انہوں نے كہا اسرائيل اچھی طرح جانتا ہے عربوں اور اسرائيل كے درميان صلح كا معاملہ اب پہلے كی طرح نہیں رہا لہذا اس كی كوشش ہے ممالك كو شام كے خلاف كھڑا كركے اپنا مقصد حاصل كرنا چاہتا ہے۔ ....... /169