17 مئی 2012 - 19:30

بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے عام ہڑتال کئے جانے کے موقع پر متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان بم دھماکوں سے بنگلہ دیش کا دار الحکومت ڈھاکہ لرز اٹھا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ حکومت نے ڈھاکہ میں عام ہڑتال کئے جانے کے موقع پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ۔ جبکہ ہڑتال کے نتیجے میں ڈھاکہ میں آج تجارتی و تعلیمی مراکز بند رہے اور دار الحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں سرگرمیاں اورکاروبار زندگی مفلوج رہا ۔

حزب اختلاف کی جانب سے یہ ہڑتال ان تینتیس افراد کو عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہا نہ کئے جانے کے فیصلے کے خلاف کی گئی کہ یہ جماعتیں جن کی رہائی کا مطالبہ کررہی تھیں ۔ ان افراد پر گذشتہ مہینے حکومت مخالف مظاہروں میں تشّدد اور املاک کو دانستہ طور پر نذر آتش کرنے کے الزامات عائد ہیں ۔........ /169