ابنا: سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت میں بنیادی تنصیبات کو ہونےوالے نقصانات کی تعمیر نو کی مناسبت سے منعقد کئے گئے جشن میں کہا کہ تینتیس روزہ جنگ کا مقصد صرف حزب اللہ کو ختم کرنا نہیں تھا بلکہ لبنان اور سارے علاقے کو امریکہ اور اسرائيل کے آلہ کار عرب ملکوں کے زمرے میں شامل کرنا تھا۔
یاد رہے تینتیس روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست فاش ہوئي ہے جس کے زخم وہ آج بھی چاٹ رہی ہے۔ اس جنگ میں حزب اللہ نے صہیونی ریاست کو ہزیمت اور ذلت سے دوچار کرکے عرب قوموں اور مسلمانون کو ذلت سے بچالیا اور نيا مشرق وسطی کا امریکہ اور صہیونی ریاست کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
صہیونی ریاست کے ساتھ ساز باز کے خواہاں عرب ملکوں نے تینتیس روزہ جنگ کے دوران ایک بار پھر خیانت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کا ساتھ دیا تھا۔ ........
/169