ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے اعتماد کے حصول کیلئے گروپ پانچ جمع ایک کی کوشش کو آئندہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایک تعمیری قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے حکام اور عوام، سب سے بڑھکر مغرب سے اعتماد کی بحالی کے خواہاں ہیں اسلئے کہ وہ گذشتہ تین عشروں سے زائد عرصے سے مغرب کے بائیکاٹ ۔ پابندیوں ۔ ہتھکنڈوں ۔ دھونس دھمکیوں اور عداوت و دشمنی کا سامنا کرتے آئے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃاللہ صادق لاریجانی نے کہا کہ ایران کے خلاف مغرب کے ان تمام اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اسلئے اب اسے چاہئے کہ منطقی قدم اٹھاتے ہوئے ماحول کو سازگار بنانے کی کوشش کرے ۔........
/169