اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق یہ کتاب مخاطبین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی کاوشوں سے تھائی زبان میں ترجمے کے بعد بینکاک سے چھپ کر منظر عام پر آئی ہے۔کتاب ہذا کا برقی متن عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ یہ کتاب خود قرآن کی نظر سے قرآن کی وضاحت کرتی ہے جو ہر مسلمان یا غیر مسلم فرد کے لئے اس کتاب مقدس کو بہتر سے بہتر انداز میں سمجھنے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے۔کتاب میں قرآن سے متعلق چھوٹے چھوٹے مسائل ، قرآن سیکھنے اور اس کی قرائت کرنے کے طریقے بیان ہوئے ہیں۔اس کتاب میں قرآن کی اہمیت اور خدا و رسول (ص) کی اس کتاب مقدس سے آشنائی کے سلسلے میں اصرار جیسے موضوعات دیکھنے کو ملیں گے۔موضوعات:حصہ اول: قرآنی متن پڑھنا؛حصہ دوم: قرآن کی قرائت سے متعلق بعض اندرونی نکات؛حصہ سوم: حفظ قرآن؛چوتھا حصہ: انسان پر قرآن کے اثرات؛پانچواں حصہ: قرآن کو سمجھنے کے مراحل؛چھٹا حصہ: قرآن کے بارے میں عام مباحث۔رپورٹر: سید جواد طباطبائی
8 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313929
یہ کتاب عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی کاوشوں سے تھائی زبان میں ترجمے کے بعد بینکاک سے چھپ کر منظر عام پر آئی ہے۔