8 مئی 2012 - 19:30

اس شمارے کے بعض موضوعات میں سلاطین اور بادشاہوں کے نام رسول اللہ (ص) کے مکتوبات؛ حضرت کمیل ابن زیاد (رہ) کی شخصیت؛ خداوند عالم اور رسول اکرم (ص) کی نظر میں اہل ذکر کون ہیں؟" شامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے تعاون سے ماہنامہ "پیام زینب (س)" کا  189 واں شمارہ  شایع ہوا ہے جس کے چیف ایڈیٹر حجت الاسلام والمسلمین سید افتخار حسین نقوی ہیں۔امام حسن عسکری (ع) کے بعض اصحاب کا تذکرہ؛ امام حسن عسکری (ع) کی مبارک احادیث؛ اہل بیت (ع) کے ماتم میں چہرہ اور سر پیٹنے کے بارے میں روایات؛ عزاداری اور نوحہ خوانی پر خرچ کرنے سے متعلق روایات؛ حضرت ابو طالب (ع) کے مؤمن ہونے کے بارے میں اہل سنت کے علماء کی اہم باتیں؛ خاندان عصمت و طہارت سے توسل، خداوند عالم کے تقرب کی ضمانت؛ حضرت ابوطالب (ع) کے ایمان کے بارے میں چند پرانی کتب اور نہج البلاغہ کی روشنی میں پیغمبر (ص) کی بعثت سےقبل عربوں کے حالات موجودہ شمارے میں پائے جانے والے بعض دیگر موضوعات ہیں ۔  یہ رسالہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے تعاون برائے فرہنگی امور میں رسائل کے امور کے حمایت سے جو پچاس صفحات اور تین ہزار نسخوں کی صورت میں پاکستان کے شہر لاہور سے چھپ کر منصہ شہود پر آیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110