ابنا: پاکستان کے وزير اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خطاب سے پاکستان میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کانفرنس کا آغازہوگيا ہے۔ کانفرنس ميں ممتاز پاکستاني اور ہندوستانی کاروباري شخصيات، صنعتکار، حکومتي عہديدار اور سياسي رہنما شرکت کر رہے ہيں.
کانفرنس کے 6 سيشن ہوں گے. افتتاحي سيشن سے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني خطاب کريں گے.
وزيراعلي پنجاب شہباز شريف، وزيرِ خارجہ حنا رباني کھر، وزير تجارت مخدوم امين فہيم اور تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان بھي کانفرنس ميں شرکت کريں گے.
ممتاز صنعتکار اور اقتصادي ماہرين اس کانفرنس کو دونوں ممالک کے درميان اعتماد سازي کي فضا قائم کرنے کيلئے انتہائي اہميت دے رہے ہيں. پاکستان کے وزير اعظم نے کہا کہ بزنس کانفرنس سے دونوں ممالک ميں تعاون کي نئي راہيں کھليں گي.
انہوں نے کہا کہ يہ کانفرنس دونوں ممالک کے سرمايہ کاروں کے لئے اہم ہے. انہوں نے کہا کہ معاشي ترقي کے لئے خطے ميں امن ضروري ہے اورعلاقائي مسائل کے خاتمے سے ترقي ميں تيزي حاصل کي جاسکتي ہے.وزيراعظم نے کہا کہ ماضي ميں تلخيوں سے دونون ممالک کے عوام متاثر ہوئے ليکن اب غربت اور بيماري کو اس خطے کا مقدر نہيں ہونا چاہيئے، باہمي تعاون غربت کے خاتمے کيلئے ضروري ہے.
انہوں نے کہا کہ مل کر ترقي کي راہ ميں حال رکاوٹوں کو دور کيا جاسکتا ہے، ہمارا خطہ ترقي کا انجن ثابت ہوسکتا ہے........ /169