3 مئی 2012 - 19:30

سرکاری اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ باجوڑ لیویز کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ خار بازار سے گزر رہے تھے کہ اس دوران ایک دھماکہ ہو گیا۔ بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک "خودکش حملہ" تھا۔

باجوڑ ایجنسی میں خودکش دھماکہ، لیویز کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 20 افراد جاں بحقاسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں خودکش دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باجوڑ لیویز کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ بھی شامل ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح باجوڑ کے صدر مقام خار بازار میں پیش آیا۔ باجوڑ میں سرکاری اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ باجوڑ لیویز کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ خار بازار سے گزر رہے تھے کہ اس دوران ایک دھماکہ ہو گیا۔ بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک "خودکش حملہ" تھا۔ اہلکار کے مطابق دھماکے میں بیس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔ اہلکار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں لیویز کے کمانڈنٹ صوبیدار میجر محمد جاوید، ڈپٹی کمانڈنٹ فضل ربی، سرکاری محرر فدا محمد، مقامی ٹھیکیدار اور عام شہری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے خار بازار کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر کرفیو نافذ کر دیا۔ بازار سے کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں آتی رہی۔ کرفیو کی وجہ سے خار بازار فوری طور پر بند ہو گیا، جس کی وجہ سے دکاندار اور عام شہری دکانوں اور گھروں کے اندر محصور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف لیویز کے اعلٰی اہلکار تھے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ فضل ربی کو شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر تمغۂ شجاعت سے بھی نوازا گیا تھا۔......./169