2 مئی 2012 - 19:30

http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=312466 این را ببین و بعد خود بگو کہ باید چکار کنم من بیچارہ؟

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بروری ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے ایم ڈبلیو ایم کے بروری یونٹ کا افتتاح  کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اور علاقہ کے مکینوں نے تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب سے علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعیان حیدر کرار ع کی بہترین امید ہے، شیعیان حیدر کرار ع کے طاقتور ہونے سے پورے پاکستان کے مظلوموں اور دیگر عوام کے لئے عادلانہ نظام قائم ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں شیعہ، سنی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اتحاد ہی کے ذریعے ملک میں قرآنی نظام کو نافذ کیا جاسکتا ہے، بصورت دیگر سامراجی طاقتیں پاکستان کو ہمیشہ کے لئے مغربی فرسودہ نظام کا غلا م بنا دیں گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اور شمولیت اختیار کرنے والے نئے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے جذبہ خدمت کی قدر کرتے ہیں، علامہ سید ہاشم موسوی نے اراکین سے اپیل کہ وہ صبر و تحمل کے ساتھ قومی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

اراکین نے باہمی مشاورت کے ساتھ چھ ماہ کے لئے  آغا غلام کو بروری ہزارہ ٹاؤن یونٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا، اس موقع پر  آغا غلام نے علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر اراکین کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی خدمت کو اپنا شعار قرار دیا۔

.......

/169