2 مئی 2012 - 19:30

یونان کی بائيں بازو کی جماعت کے کے اے نے صہیونی ریاست کے ساتھ یونانی حکومت کے تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: بائیں بازو کی جماعت کے کے اے کے سیکرٹری جنرل پاپاریگا نے ایتھنز کے پدیون تواریوس اسکوائر میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یونانی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ یونان کے معاہدے یونانی قوم اور مشرق وسطی اور دنیا کے عوام کے مفادات کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونان کی حکومت کو تسلط پسند طاقتوں، امریکہ اور نیٹو کا ساتھ چھوڑ دینا چاہیے اور امریکی اور نیٹو فوجیوں کے زیرقبضہ تمام ملکوں میں تعینات یونانی فوجیوں کو واپس بلا لینا چاہیے۔

.......

/169