23 اپریل 2012 - 19:30

فوجي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير اعلي جنرل يحي رحيم صفوي نے خطے کے ملکوں کو مشورہ ديا ہے کہ وہ سياس کھيل ميں بيروني طاقتوں کا کھلونا نہ بنيں.

ابنا: جنرل يحي رحيم صفوي نے بے بنياد دعوؤں اور حقائق کي تحريف کے ذريعے خطے ميں کشيدگي پيدا کرنے والوں کو مشورہ کيا کہ وہ سياسي اکھاڑے ميں بيروني طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بننے سے گريز کريں-

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کي ارضي سالميت کا احترام کرنا ايران کي خارجہ پاليسي کا بنيادي ستون ہے اور تہران خليج فارس کے اسٹريٹيجک علاقے ميں پائيدان امن کے لئے خطے کے ملکوں کے درميان تعاون پر يقين رکھتا ہے-

فوجي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير اعلي کا کہنا تھا کہ خليج فارس ہي اس آبي علاقے کا صحيح  اور معتبر نام ہے  اور عالمي سطح پر رجسٹرڈ دستاويزات اور نقشوں ميں بھي اس علاقہ کے يہي نام درج ہے-..............

/169