ابنا: معرف عالم دین علامہ خورشید انور جوادی نے کہا ہے کہ آج معاشرے میں باقاعدہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ اور اگر اب بھی ایسے عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو اس کے معاشرے کے امن و سکون پر انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعیان علی ع نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، حکومت تمام مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشتگردوں کے پشت پناہوں اور ان کرائے کے قاتلوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائے اور ان مذموم کارروائیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے۔
.......
/169