ابنا: غلام علی حداد عادل اور ایران والجزائرکی پارلیمانی دوستی گروپ کےسربراہ نےتہران میں الجزائر کےسفارتخانےپہنچ کر اسلامی جمہوریہ ایران اورالجزائر کےدوستانہ تعلقات میں فروغ پراطمینان ظاہرکرتےہوئے دونوں قوموں کےمفادات کےتناظر میں تعلقات میں استحکام اورفروغ کےلئےتمام وسائل بروئےکار لائےجانے کی امیدظاہرکی۔
ڈاکٹرحداد عادل نے اس موقع پرالجزائر کےسابق صدراحمد بن بلا کی موت پراظہارافسوس کرتےہوئے ایرانی قوم اورحکومت کی جانب سےتعزیت پیش کی۔
واضح رہے کہ فرانسیسی سامراج کےخلاف بڑےپیمانےپرجدوجہد کرنےوالے الجزائرکےسابق صدر احمد بن بلاکاطویل علالت کےبعد گیارہ اپریل کوچھیانوےسال کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔....... /169