ابنا: پارلیمنٹ کےاسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے آج لبنان میں امام خمینی امدادی کمیٹی کےنمائندے محمدبرجاوی سےملاقات میں عالمی سامراج کی سازشوں کےخلاف لبنان ، فلسطین ، اورشام کےعوام کی استقامت کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیا۔
تہران میں ہونےوالی اس ملاقات میں ڈاکٹرلاریجانی نےلبنانی عوام کی استقامت کوسراہتےہوئے صہیونی ریاست کےخلاف حزب اللہ کی استقامت کوبےمثال قراردیتےہوئے کہاکہ یہ شاندار استقامت عالمی سامراج اور غاصب صہیونی ریاست میں خوف ووحشت اوران کےحوصلےپست ہونےکاسبب بنی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکر نے شام کےسلسلےمیں علاقے کےحالات کو حساس قراردیا اور عرب ممالک بالخصوص شام کےپڑوسیوں کی مزید توجہ وتدبیر کامطالبہ کیا۔....... /169