ابنا: علی اکبر صالحی نے تہران میں مصر کے دانشوروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں ہرطرح کی بیرونی مداخلت اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جلد بازی میں انجام دیا گيا ہر اقدام بحران کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس الزام کو مسترد کیا کہ ایران بحرین میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت بحرین کے قانونی مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ہی فلسطین کی حمایت شروع کر دی تھی۔ انہوں نے مصر کی حکومت سے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی بازیابی کے لئے کوششیں کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصر کی نئي حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق عمل کرے گي۔
واضح رہے کہ مصر کے دانشوروں کا ایک وفد جس میں صحافی بھی شامل ہیں ایران کے دورے پر ہے۔
.......
/169