ابنا: العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہی گارڈز اور قطری فوج کے بعض سینئر افسروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شاہی گارڈز نے امریکی فوجیوں کی مدد سے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور ان کی بیوی کو ہیلی کاپٹرکے ذریعہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
الجمعۃ نامی اخبار نے بھی العربیہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح امریکی فوجیوں، شاہی گارڈز اور قطری فوج کے بعض سینئر افسروں کے درمیان امیر قطر کے محل کے باہر جھڑپیں ہوئي ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق شاہی گارڈز نے امریکی فوجیوں کی مدد سے اس بغاوت کو ناکام بنا دیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل قطر کی حکومت کے مخالفین نے اپنے ملک سے امریکہ کے فوجی اڈے ختم کئےجانے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ امیر قطر حمد بن خلیفہ آل ثانی نے انیس سو پچانوے میں اپنے باپ کے خلاف بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔.......
/169