16 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے ایرانی جزائر کے بارے میں امارات کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ ملک کی سالمیت میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتوں کی خوشنودی کے بعض علاقائی طاقتیں ایرانی سرزمین کے بارے میں شوم منصوبے بنائے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امارات کو اپنے نظریات میں نظر ثانی کرنی چاہیے اور امریکہ کی اشتعال انگیز پالیسیوں کا حصہ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم صدر احمدی نژاد کی طرف سے تینوں جزیروں کا دورہ کرنے پر ان کے شکرگزار ہیں۔
.......

/169