ابنا: صدر زرداري آج خصوصي طيارے پر ملتان ائير پورٹ پہنچے اس موقع پر ائير پورٹ سميت شہر راستوں پر سيکورٹي انتہائي سخت رکھي گئي جن راستوں پر سے صدر پاکستان کا گزر ہونا تھا.
صدر پاکستان دو روز تک ملتان ميں غوث الاعظم روڈ پر واقع وزيراعظم ہاوس ميں قيام کريں گے اس دوران صدر رزداري مختلف وفود سے ملاقاتيں کريں گے جبکہ ان کي وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني سے ملاقات اتوار کے روز ہو گي. .......
/169