ابنا: امريکي کانگريس کے تحقيقاتي دفتر کي رپورٹ کے مطابقايک سو پندرہ ارب ڈالر کي اس امداد ميں سے سڑسٹھ ارب ڈالر سے زائد کي رقم صيہوني حکومت کو ديئے جانے والے ہتھياروں سے تعلق رکھتي ہے - اس رپورٹ کے مطابق رواں سال ميں امريکہ کي جانب سے اسرائيل کو دي جانے والي کل امداد ، تين اعشاريہ ايک ارب ڈالر ہے جو اسرائيل کے فوجي بجٹ کا پانچواں حصہ ہے - رپورٹ کے مطابق اسرائيل نے اب تک امريکہ سے جتني امداد حاصل کي ہے وہ اس امداد سے زيادہ ہے جو امريکہ نے دوسري جنگ عظيم کے بعد پندرہ سے زائد يورپي ممالک کو تعمير نو کے لئے دي تھی۔ يہ ايسے حالات ميں ہے کہ امريکہ نے اسرائيلي فوج کو يہ بھي اجازت دي ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطين ميں امريکہ کے ہنگامي اسلحہ ڈپو کو بھي استعمال کر سکتا ہے - ہنگامي اسلحہ ڈپو کے تحت اسرائيل ميں جو امريکي ہتھياروں کا ذخيرہ ہے اس کي مجموعي قيمت ايک اعشاريہ دو ارب ڈالر ہے۔
اس کے ساتھ ہي اسرائيلي ذرائع نے چند مہينے پہلے بتايا تھا کہ امريکہ نے ميزائل شيلڈ سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے اسرائيل کو دو سو پينتيس ملين ڈالر کي امداد دي ہے - يہ رقم ڈيوڈ شيلڈ اينٹي ميزائل سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے دي گئي ہے - اسي طرح امريکہ نے طويل دوري کے بيليسٹيک ميزائل آر او ٹو اور آر او تھري سے تحفظ فراہم کرنے والے اينٹي ميزائل سسٹم کي تياري کے لئے اسرائيل کو غير معمولي تکنيکي اور مالي امداد دي ہے۔ اسرائيلي اخبار يديعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ امريکہ کي طرف سے اسرائيل کي حاليہ مدد ، غير معمولي ہے اور يہ فيصلہ ايسے حالات ميں کيا گيا ہے کہ جب امريکہ اپنے سالانہ بجٹ پر نظر ثاني اور اپنے بہت سے فوجي اور دفاعي خرچے کم کررہا ہے-امريکہ نے پينٹاگون کے بجٹ ميں بھي غير معمولي کمي کر دي ہے تاکہ اس طرح سے مالي بحران سے نمٹا جا سکا ۔ واضح رہے کہ امريکي حکومت ہر سال امريکي ٹيکس دہنگان کے اربوں ڈالر ، فوجي و مالي امداد کي شکل ميں صيہوني حکومت کے حوالے کر ديتي ہے اور اس کے لئے غير ملکي ايڈ پيکيج کا نام ليا جاتا ہے- امريکہ ہر سال دنيا ميں اپنے مختلف اتحادي ملکوں کو فوجي اور مالي امداد فراہم کرتا ہے تاہم صيہوني حکومت سب سے زيادہ امداد حاصل کرتي ہے- مالي مسائل کے باوجود ،امريکا نے کسي بھي حالت ميں صيہوني حکومت کو ملنے والي کم سے کم تين ارب ڈالر کي امداد ميں کوئي کمي نہيں کي ہے - جبکہ امريکي حکومت نے مالي بحران کے بہانے ، اپنے ملک کے شہريوں کو فراہم کي جانے والي بہت سي سہولتوں کو ختم کر ديا ہے۔
.......
/169