3 اپریل 2012 - 19:30

پيرس ... فرانس ميں رواں ماہ ہونے والے صدارتي انتخابات ميں جتنے لوگ دائيں بازکي اميدوار کے حامي ہيں.

ابنا: اس سے زيادہ حمايت بائيں بازوکے اميدوارکو حاصل ہے.انتہائي بائيں بازوکے اميدوار مع لائن شوں سے متعلق يہ بات سروے ميں سامنے آئي ہے.جس کے مطابق مع لائن شوں کو15جبکہ دائيں بازوکي اميدوارلاپن کو14فيصد ووٹرز کي حمايت حاصل ہے.مع لائن شوں کاکہناہے کہ اقتدارملاتو وہ دس لاکھ يورو سے زائدسالانہ آمدني والوں پر75فيصدٹيکس لگائيں گے تاکہ اميرغريب کافرق مٹ سکے.تاہم 22اپريل کوہونيوالے صدارتي انتخابات ميں سوشلسٹ اميدوارفرانسوآ اولوند اور دوبارہ انتخاب لڑنے والے صدرسارکوزي کے درميان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے. ......./169