ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے دیگر ممالک کی آزادی و خود مختاری کے احترام اور تسلط پسند نظام سے دوری کے لئے چند قطبی عالمی نظام کی تشکیل کی ضرورت پر مبنی برکس ممالک کے سربراہوں کے موقف کی ستائش کی ہے۔بشار اسد نے برکس ممالک کی طرف سے دیگر ممالک کے داخلی امور میں بعض ممالک کی مداخلت کی مخالفت کئے جانے کی بھی حمایت کی۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں گزشتہ روز برکس ممالک ، برازیل ، روس ، چین ، ہندوستان اور جنوبی افریقہ ، کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں شام میں فوری طور پر تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شام کا بحران شام کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔....... /169