ابنا: مصري عدالت نے سابق وزير تعميرات ابراہيم سليمان کو آٹھ سال قيد اور چھتيس کروڑ نو لاکھ ڈالر کي سزا سنائي ہے. ان کے اور سابق صدر حسني مبارک کے بڑے بيٹے علاء مبارک کے سسر مجدي راسخ کے خلاف گذشتہ سال فروري ميں عوامي احتجاجي تحريک کے نتيجے ميں حسني مبارک کي حکومت کے خاتمے کے بعد مئي ميں سب سے پہلے پپلک پراسيکيوٹر نے بدعنواني کے الزامات ميں مقدمات دائر کيے تھے. ماجدي راسخ اور ابراہيم سليمان پر سرکاري زمين کو مارکيٹ سے سستے نرخوں پر کاروباري افراد کو فروخت کرنے کے الزام ميں مقدمہ دائر کيا گيا تھا اور عدالت نے اس مقدمے ميں دونوں کو قصور وار قرار ديا ہے.
ان کو تينتيس کروڑ جرمانے کي مشترکہ سزا بھي سنائي ہے . عدالت کے فيصلہ ميں ان سے فروخت کي گئي زمين واپس کرنے کا مطالبہ نہيں کيا گيا. اس ميں سے بيشتر زمين کو ڈيويلپ کرکے دوسرے افراد کو فروخت کيا جا چکا ہے. واضح رہے ابراہيم سليمان 1993 سے 2005 تک مصر کے وزير تعميرات رہے تھے ۔
.......
/169