ابنا: اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد نے دمشق میں کل دو کار بم دھماکوں کے خلاف، کہ جن میں ستائیس افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے، احتجاجی مظاہرہ کر کے ان حملوں کی مذمت کی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی دمشق کار بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے ایک بیان میں ان کار بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں تشدد کے خاتمے پر زور دیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ادھر لبنان کے ممتاز دانشور پروفیسر محسن صالح نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اور اس کے اتحادی شام میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک شام میں دہشت گردوں کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کر رہے ہیں اور شام میں دہشت گردانہ حملوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں لوگوں کے قتل عام کے ذمہ دار امریکہ، سعودی عرب، قطر اور وہ تمام ممالک ہیں جو شام میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔ ......./169
17 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 303394
شام کے عوام نے دارالحکومت دمشق میں دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔