6 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان کے ايوان بالا سينٹ نے امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي کے واقعے کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے اور اس ميں ملوث عناصر کو کڑي سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: پاکستاني سينٹ نے ايک قرار داد کے ذريعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سميت عالمي اداروں کے ذريعے قران پاک کي بے حرمتي ميں ملوث عناصر کے خلاف قانوني چارہ جوئي کے لئے ہر ممکن اقدام کرے-

اس سے قبل افغانستان اور  پاکستان کے مختلف شہروں ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن پاک کي بے حرمتي کے خلاف عوامي مظاہرے ہوئے تھے-

واضح رہے کہ امريکي فوجيوں نے ايک شرمناک اقدام کے ذريعے افغانستان کے شہر بگرام کے فوجي اڈے ميں قرآن مجيد کے کئي نسخوں کو نذرآتش کرديا تھا-

امريکي فوجي اس سے قبل گوانتانامو جيل ميں قيديوں سے زبردستي اقبال جرم کرانے کے لئے قرآن پاک کي بے حرمتي کرچکے ہيں-.......

/169