5 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں رھبر کاانتخاب کرنے والی کونسل مجلس خبرگان کے سربراہ آيت اللہ مھدوی کنی نے کہا ہےکہ نویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی چونسٹھ فیصد شرکت ایران میں جمہوریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ابنا:  آیت اللہ مھدوی کنی نے آج مجلس خبرگان کے چوتھے دور کے گيارھویں اجلاس میں پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں چونسٹھ فیصد سے زیادہ شرکت عوام کی بھرپور شرکت کا ثبوت ہے جو جمہوریت کے دعویدار ملکوں میں کبھی دیکھنے میں نہیں آتی۔

آیت اللہ مھدوی کنی نے کہا کہ مختلف میدانوں میں عوام کی موجودگي اسلامی انقلاب کے حصول کا بنیادی سبب ہے اور اسی بنا پر دشمنوں کی سازشیں بھی ناکام ہوئي ہیں۔

یاد رہے دو مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں عام انتخابات ہوئے تھے، جن میں سامراج کے وسیع پروپگينڈے کے باوجود عوام نے بھر پور شرکت کرکے سامراج کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔ .......

/169