ابنا: سعودی حکمراں نے حکم جاری کیا ہے کہ ائمہ مساجد امریکی حکومت اور حکام کے خلاف کچھ نہ کہیں۔
ادھر سعودی عرب کے علماء نے اس شاہی حکم پر شدید رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ نے اس طرح کھل کر دشمنان اسلام کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ادھر العدالہ نامی انسانی حقوق تنظیم نے مشرقی علاقوں پر آل سعود کے کارندوں کی بربریت کی مذمت کی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق العدالہ انسانی حقوق تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ملک میں عوام کو آزادی بیان اور مذہبی آزادی سے محروم کردیا گيا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ آل سعود کی حکومت بغیر کسی جرم کے شہریوں کو گرفتار کرکے کال کوٹھریوں میں ڈال رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد افراد قید ہیں جنہیں بغیر مقدمے کے برسوں سے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ .......
/169