24 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے وزير اعظم نے طالبان اور حزب اسلامي سميت تمام حکومت مخالف افغان گروہوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان ميں امن کے عمل ميں شامل ہو جائيں-

ابنا: يوسف رضا گيلاني نے افغان صدر حامد کرزئي کي درخواست پر افغانستان کے تمام حکومت مخالف گروہوں سے اپيل کي ہے کہ وہ امن کے قيام کے ليے ہونے والے مذاکرات ميں حصہ ليں-

گلبدين حکمتيار کي قيادت ميں افغانستان کي حزب اسلامي نے پاکستاني وزير اعظم کي درخواست پر اپني مشروط رضا مندي کا اعلان کيا ہے-

حزب اسلامي کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے غير ملکي افواج کے انخلا کے بعد، جو ملک ميں بدامني کا اصل سبب ہيں، يہ جماعت افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ليے تيار ہے-

حزب اسلامي کي ايک شرط يہ بھي ہے کہ افغانستان ميں قيام امن کے ليے تمام حکومت مخالف گروہ مذاکرات ميں شرکت کريں.

.........

/169