ابنا: اے ایف پی کی رپورٹ کےمطابق اس ہفتے فرانس میں تیل کی قیمت نےریکارڈ توڑ دیاہے ۔ اس وقت فرانس میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک اعشاریہ اٹھاون یورو ہوگئی ہے۔اے ایف پی نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کےمقابلے میں یورو کی قدر میں کمی، نائجیریا کی تیل کی صنعت کےکارکنوں کی ہڑتال اور آبنائےہرمز کابحران قرار دیا لیکن ایران کی جانب سے فرانس اور برطانیہ کوتیل کی سپلائی بندکیےجانے سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ایسے وقت میں جب فرانس میں صدارتی انتخابات ہونےوالے ہیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں شدید ناراضگي پیدا ہوگئي ہے۔........ /169
20 فروری 2012 - 20:30
News ID: 297903
ایران کی جانب سے فرانس اوربرطانیہ کو تیل کی سپلائی بند کردیئےجانے کی خبر سامنےآنےکےبعد فرانس میں تیل کی قیمتيں بڑہ گئي ہیں۔