ابنا: ايک بيان ميں انوائرنمنٹ ايجنسي کے آبي وسائل کے سربراہ ٹريور بشپ نے کہا کہ ساوتھ ايسٹ انگلينڈ ،ايسٹ اينگليا اور ايسٹ مڈلينڈز سب سے زيادہ متاثرہ علاقوں ميں شامل ہيں اور اپريل سے پہلے بارشيں نہ ہوئيں تو پاني کے استعمال پر پابندياں عائد کي جائيں گي.
ڈپارٹمنٹ فار انوائرنمنٹ، فوڈ اينڈ رورل افيئرز نے پير کو خشک سالي سے نمٹنے کيلئے ايک اجلاس طلب کيا ہے. اس موقع پر انوائرنمنٹ کي وزير کيرولين سپلمين واٹر کمپنيوں سے ملاقات کريں گي جو صارفين پر زور ديں گي کہ وہ پاني کے اخراجات ميں کمي کريں.
گزشتہ چند ماہ ميں بارش نہ ہونے سے بہت سے علاقوں ميں زير زمين پاني کي سطح کم ہو رہي ہے. ماحولياتي ماہرين کا کہنا ہے کہ پاني کي سطح ميں اتني کمي ہوگئي ہے کہ اسے معمول پر لانے کيلئے دگني بارشوں کي ضرورت ہے.
........
/169