ابنا: ملائشیاء کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملائشیاء کی حکومت کے مخالفین کے سربراہ کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل انور ابراہیم کی حمایت سے ملائشیاء میں اپنے ناپاک عزائم کو فروغ دے رہے ہیں انور ابراہیم نے حال ہی میں اسرائیل کی غاصب حکومت کی حمایت کی تھی۔
مہاتیر محمد نے اسرائيل کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں انور ابراہیم کےاظہارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ملائشیاء کی حکومت کے مخالفین کو حکومت میں لانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اسرائيل کے ساتھ ملائشیاء کے روابط برقرار ہوجائیں ۔
انھوں نے کہا کہ ملائشیاء کی موجودہ حکومت کے امریکہ کے ساتھ اچھے روابط نہیں ہیں جبکہ چین اور روس کے ساتھ ملائشیاء کے اچھے روابط ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی آلہ کار حکومت ملائشیاء میں لانے کی کوشش کررہا ہے جو امریکہ کے مفادات کو تحفظ عطا کرے اور اس سلسلے میں انور ابراہیم امریکہ کے لئے سب سے بہتر شخص ہے جو مغربی انسانی حقوق ، اور آزادی کے مغربی ڈائیلاگ استعمال کرکے حکومت حاصل کرنے کی تلاش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ ملائشیاء کے عوام امریکہ کو ایسا کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔
.......
/169