13 فروری 2012 - 20:30

سعودی عرب کے فوجیوں کے حملوں میں ایک جوان شہید ہوگيا۔

ابنا: آل سعود کے کارندوں نے شہر قطیف میں گذشتہ روز مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک جوان شہید ہوگيا اور کئي لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ سعودی عوام کی ایک تنظیم نے کہا ہےکہ آل سعود کے کارندوں نے عوام کا محاصرہ کرکے ان پر گولیاں چلائيں۔ یاد رہے پرامن مظاہرین پر آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں اب تک چھے افراد شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود کی حکومت ایک شہید زہیر آل سعید کی لاش کو اس کے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے انکار کررہی ہے۔ یاد رہے منیر المیدانی نامی جوان آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں شہید ہوا تھا جس کے جلوس جنازہ میں پچاس ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔ آل سعود نے کہا تھا کہ ان دوشہدا کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اھل خانہ کے حوالے کردی جائيں گي لیکن حکومت نے زہیر آل سعید کی لاش دینے سے انکار کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں روز بروز لوگوں کی گرفتاریوں میں ا ضافہ ہورہا۔ آل سعود مظاہرین کو گرفتار کرکے صدائے احتجاج کوخاموشی کرنا چاہتی ہے۔

........

/169