ابنا: پاکستان میں افغانستان سفارتخانہ کےایک اہلکار نے کابل میں مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہےکہ افغانستان کے سابق صدر اور افغان امن کونسل کے سربراہ برہان الدین ربانی کے قتل میں ملوث دو افراد کو پاکستان نے گرفتار کرلیا ہے۔
اس نے کہا کہ افغانستان نے ربانی کے قتل میں ملوث 5 افراد کی فہرست پاکستان کو دی تھی جس میں پاکستان نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اس نے کہا کہ ان افراد کی نشاندہی ربانی کے قتل میں گرفتار ایک افغانی بنام حمید اللہ نے فراہم کی تھی اس نے کہا کہ جب تک تین باقی ماندہ افراد گرفتار نہ ہوجائیں اس وقت تک ان کے نام نہیں بتائے جاسکتے۔.......
/169