ابنا: جسٹس ناصرالملک کي سربراہي ميں سپريم کورٹ کے سات رکني بنچ نے 2 فروري کو اين آر او عملدرآمد کيس ميں وزيراعظم گيلاني پر 13 فروري کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم سناياتھا،اس فيصلے کے خلاف اپيل آج وزيراعظم کے وکيل اعتزاز احسن نے دائر کي ، انہوں نے اسکي جلد سماعت کيلئے بھي ايک درخواست دائر کرتے ہوئے دس فروري کي تاريخ بھي تجويز کي، اس درخواست پر چيف جسٹس افتخارچودھري نے سماعت کي اور مختصر حکم ميں لکھا کہ عدالت کي جمعہ کو طے شدہ مصروفيات کي وجہ سے انٹراکورٹ اپيل کي سماعت ممکن نہيں، اپيل کنندہ اگر اتفاق کريں تو انٹراکورٹ کي اپيل کو کل ہي سماعت کيلئے مقرر کيا جاسکتا ہے، اس سے پہلے ميڈيا سے گفت گو ميں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ توہين عدالت معاملے ميں انٹراکورٹ اپيل کي سماعت ممکنہ طور پر 9 رکني بنچ ميں ہوگي، جو چيف جسٹس کي سربراہي ميں قائم ہوسکتا ہے ، ايسا ہوا تو وہ اس بنچ ميں پيش بھي ہوجائيں گے. ........
/169