ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئي ايجنسي ميں پاکستانی فورسز کی بمباري ميں طالبان شدت پسند کمانڈر مولوي معين الدين سميت 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں.
ذرائع کے مطابق کارروائي ميں کمانڈر ملا طوفان اور معين الدين کے ٹھکانے بھي تباہ ہوئے ہيں . ادھر کرم ايجنسي ميں بھي 18شدت پسند ہلاک ہوئے ہيں. سرکاري ذرائع کے مطابق اورکزئي ايجنسي کے علاقوں سيف درہ ،درنگ کلئي ميں سيکيورٹي فورسز کے جيٹ طياروں نےبمباري کي جس سے شدت پسندوں کے 5ٹھکانے تباہ ہوگئے ہيں.کارروائي ميں 20شدت پسند ہلاک اور متعددزخمي ہوئے ہيں. فورسز نے کرم ايجنسي سے ملانے والي سرحد پر سيکيورٹي انتظامات سخت کرديئے ہيں. سرکاري ذرائع کے مطابق بمباري سے شدت پسند تحریک طالبان کا کمانڈرمولوي معين الدين ہلاک ہوگيا ہے اور کمانڈر ملا طوفان اورمعين الدين کے اہم مراکز تباہ ہوئے ہيں. ........
/169