29 جنوری 2012 - 20:30

شام کے ایک تجزیہ نگار نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یورپی ممالک کے اقدامات کی شکست یقینی ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑےگا۔

ابنا: شام کے ایک تجزیہ نگار نضآل نعیسہ نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یورپی ممالک کے اقدامات کی شکست یقینی ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے تیل کے خریداروں کی دنیا میں کمی نہیں ہے اور مشرقی ممالک کے دروازے ایران کے تیل کی خرید کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مشرقی بازآر پر ایران کے لئے بھی توجہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ان بازاروں میں امریکہ اور یورپ کی طرح سیاسی بازی نہیں چلتی۔ نعیسہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو بعید قراردیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک افغانستان میں جنگ  سے تھک ہار گئے ہیں اور اب وہ کسی جدید جنگ کو برداشت نہیں کرسکتے انھوں نے کہا کہ اگر تیل کی قیمت 200 ڈالر تک پہنچ گئی تو یورپی اقتصاد کا دیوالیہ ہوجائےگا  اور ایران کے پاس یہ ہتھیار استعمال کرنے کی طاقت اور قدرت موجود ہے۔........

/169