ابنا: ہندوستانی وزير خزانہ پرنب مکھرجي نے امريکہ کے دوروزہ دورے کے اختتام پر شکاگو ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کيليے يہ ممکن ہي نہيں کہ ايران سے تيل کي درآمد بڑے پيمانے پر کم کرنے کا فيصلہ کرسکے کيونکہ ايران ان ملکوں ميں شامل ہے ،جو ابھرتي ہوئي اقتصادي ضروريات پوري کرسکتے ہيں.
ہندوستانی وزير خزانہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپني ضروريات کا بارہ في صد تيل ايران سے درآمد کرتا ہے اور ايراني تيل کے بغير اس کا گزارہ نہيں ہوسکتا.پرنب مکھر جي نے امريکي فيڈرل ريزرو کي مانيٹري پاليسي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے افراط زر اور اقتصادي بے يقيني بڑھے گي.
انھوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے م فادات کے ساتھ دیگر ممالک کے مفادات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے اورکسی بھی ملک حق نہیں کہ وہ امریکہ کے لئے اپنے مفادات کو قربان کردے۔........
/169