ابنا: بدھ کو دارالحکومت صنعا اور جنوبي شہر تعز سميت يمن کے مختلف شہروں ميں عوام نے مظاہرے کرکے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا ديئے جانے کي مذمت کي -
رپورٹ کے مطابق يمن کے سيکورٹي اہلکاروں نے مختلف شہروں ميں مظاہرين پر حملہ کيا جس ميں بہت سے افراد زخمي ہوگئے
- قابل ذکر ہے کہ ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے ملک سے فرار سے قبل يمن کي پارليمنٹ نے اس کو عدالتي استثنا ديئے جانے کي منظوري دي جس پر ملک بھر ميں مظاہرے ہورہے ہيں
- ڈکٹيٹر عبداللہ صالح اتوار کو امريکا جانے کے لئے يمن سے عمان گيا ہے
- دوسري جانب امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان وکٹوريہ نو لينڈ نے ايک بيان ميں عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا ديئے جانے کي حمايت کا اعلان کيا ہے.
........
/169