20 جنوری 2012 - 20:30

علامہ محمد باقر نجفی کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان / شیعہ علماء کونسل نواب شاه کاہنگامی اجلاس / شیعہ علماء کونسل بلوچستان کا مذمتی بیان / شیعه علماء کونسل کراچی کی پریس کانفرنس۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل نے ملک بھر میں سانحہ خانپور کے حوالے سے احتجاجی بیانات دیئے ہیں اور پریس کانفرنسین منعقد کی جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
سانحہ خانپور کےخلاف علامہ محمد باقر نجفی کا تین روزہ سوگ کا اعلان
چهلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پرسانحہ خانپور ضلع رحیم یار خان کے خلاف علامہ محمد باقر نجفی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ‘علامہ محمد باقر نجفی کے اعلان پرسندھ بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج‘ قرآن خوانی کے اجتماعات‘ تعزیتی اجلاس اور اجتماع منعقد ہوئے سانحہ خان پور کے خلاف حیدرآباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے احتجاج‘ قرآن خوانی کے اجتماعات‘ تعزیتی اجلاس اور اجتماع منعقد ہوئے۔ حیدرآباد کے مختلف مقامات پراحتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہاکہ خان پور ضلع رحیم یارخان میں چهلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پربے گناه عزاداروں کی شہادت حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مقرین نے کہاکہ اس دہشت گردی میں وه تنظیمیں شامل ہیں جو اس ملک کوتباه کرنا چاہتی ہیں یہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے ازلی دشمن ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردتنظیموں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جائے-
شیعہ علماء کونسل نواب شاه کاہنگامی اجلاس
سانحہ خانپور ضلع رحیم یار خان کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان سند ھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی کے تین روزہ سوگ کے اعلان پر شیعہ علماء کونسل نواب شاه کاہنگامی اجلاس مرکزی امام بارگاه مرتضوی میں منعقدہوا.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدسبحان علی شاه،محمدحسن چانڈیو،مولانا محمد عالم مری،اخترعلی سیال ودیگرنے سانحہ خان پور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ امام حسین علیہ السلام کے جلوس چهلم پربم دهماکے امت مسلمہ کے خلاف گہری سازش ہے.انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اسلام کے دشمن ملک میں افراتفری پهیلانے میں مصروف عمل ہیں اور اس دہشت گردی میں امریکہ واسرائیل کے ایجنٹ ملوث ہیں جو مسلمانوں میں نا اتفاقی پهیلا کراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں. 17 جنوری بروزمنگل ایک بجے شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ الائنس کی طرف سے سانحہ خانپور ضلع رحیم یار خان کے خلاف پریس کلب نواب شاه کے سامنے دهرنا دیا گیا-
سانحہ خان پورکی تحقیقات کرا کے اصل مجرموں اور شرپسندوں کو آشکار کیاجائے
شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ غلام مہدی نجفی نے خان پور میں چہلم کے جلوس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ مہدی نجفی نے کہا ہے کہ یہ حادثہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کرایا گیا، جسکی ذمہ دارانہ تحقیقات کرا کے اس واقعہ کے اصل مجرموں اور شرپسندوں کو آشکار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آخر میں علامہ مہدی نجفی نے شہدائے خانپور کے پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شفایابی کیلئے دعا کی۔
سانحہ خانپور کے خلاف شیعه علماء کونسل کراچی کی اهم پریس کانفرنس
آج اس پریس کانفرنس کا مقصد خان پور میں ہونے والے بم دھماکہ اور خیر پور میں عزاداروں پر چھوٹے مقدمہ قائم کرنے کے خلاف ہے سب سے پہلے تو آپ حضرات جانتے ہیں کہ ملک ایک نازک دور سے گزررہا ہے اور ا س وقت ملک میں بڑے خطرات منڈلارہے ہیں جہاں بیرونی خطرہ ہے وہاں ملک میں جاری دہشت گردی نے ملک کو تباہ کر کے رکھ ردیا ہے اور آج ملک میں کوئی جگہ ایسی نہیں ہے کہ وہاں دہشت گردی نہ ہوئی ہو اس ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے حکومت دہشت گردوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے عملا ملک دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے حکومت ناکام ہوچکی ہے اس کاسب سے بڑا ثبوت خانپور میں جلوس کے دوران ہونے والی دہشت گردی ہے ہم سمجھتے ہیں ہیں یہ بم دھما کہ سکیورٹی فوسز کی نااہلی کا نتجہ ہے کہ جب سب جگائیں کلیرکردی گئی تو پھر یہ دھماکہ کیسا ہوا بم کیسے وہاں لایا گیا ، اور ایک نہیں تیس بم نصب کردئے گئے اور انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں اس پر یہ کہ بم دھما کہ کی تصدیق کرنے اور حالات کو کنٹرول کرنے( آر پی ا )سے یہ بیان چلوایا گیا کہ یہ (پی ایم ٹی )میں دھماکہ ہوا ہے تاکہ اپنی نااہلی کو چھپاسکے اور باقی دو بم جو برآمد کریے گئے پھر وہ کیا تھے لگتا ایسا ہے کہ یہ سب کام ایک منصوبہ بندی سے کیا گیا ہے
ہم حکومت کو واضع کردیتے ہیں کہ اگر دہشت گردی کے مسئلہ کو سنجیدگی نہ کیا گیا تو ہم اپنے دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں . اگر ملک کے حالات کنٹرول سے باہر ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی دہشت گردی کا واقعہ فرقہ واریت پھلانے کی ناکام کوشش ہے ہم واضع کردینا چاہتے ہیں ،کہ اس ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ تمام مسالک کے درمیان مثالی اتحاد موجود ہے اور ہم اس کو کسی صورت میں متاثر نہیں ہونے دیگے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کررے اور مجروموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے . ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ خانپور کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے اور رپورٹ منظر عام پر لائی جائے . سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے . جیلوں میں موجود دہشت گردوں کو سزا دی جائے . خیر پور میں بیگناہ مومنین پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لیجائیں. 20جنوری بروز جمعہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر سانحہ خانپورپر ملک گیر احتجاج کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110