ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے فن لینڈ میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کانفرنس منعقد ہونےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نےسب سے پہلے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کا نظریہ پیش کیا ہے بلکہ ایران نے پوری دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کو پاک کرنے کا نظریہ پیش کیا ہے۔ فن لینڈ کے نائب وزیر خارجہ 2012 میں فن لینڈ میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کانفرنس کے بارے میں صلاح و مشورے کے لئے آج کل ایران کے دورے پر ہیں انھوں نے آج ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کے سوا کسی ملک کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نےایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے نظریہ بہت پہلے پیش کیا تھا بلکہ ایران پوری دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خامتہ کا خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ ایران تمام بین الاقوامی معاہدوں پر پابند ہے۔ فن لینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کانفرنس کے سلسلے میں ہونے والی ہم آہنگی کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ 2010 میںاین پی ٹی معاہدہ پر نظر ثانی کی بنیاد پریہ طے پایا تھا کہ ایٹپمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کانفرنس 2012 میں منعقد ہوگی اور اس کانفرنس کے انعقادکے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فن لینڈ کا انتخاب کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110